8 جون 2018 - 18:22
صدر حسن روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی چین کے دو روزہ دورے کے دوران شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس کے علاوہ اجلاس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ، وزير خزانہ، اور پیٹرولیم کے وزیر اس سفر میں صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔

.......

/169